اہم ترین خبریںایران

حوزہ علمیہ کی سنتوں کے تحفظ کے ساتھ زمانے کے تقاضوں کو بھی نظر میں رکھیں، آیت اللہ مکارم شیرازی

اعلیٰ کونسل کی فعالیت امیدبخش ہے، حوزہ کے ترقیاتی منصوبوں کو مرحلہ وار آزمائیں، اگر مؤثر ہوں تو توسیع دی جائے: آیت اللہ مکارم

شیعیت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے اراکین سے ملاقات میں اس کونسل کی سرگرمیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: جب آپ حوزہ کی سنتوں کے تحفظ کی کوشش کر رہے ہیں تو ساتھ ہی زمانے کے حالات پر بھی توجہ دیں۔

انہوں نے حوزہ کے امور کی رسیدگی میں اعلیٰ کونسل کی سنجیدگی اور فعالیت کو امیدبخش قرار دیتے ہوئے کہا: ایک زندہ، فعال اور مہربان کونسل کا حوزہ علمیہ کی نگرانی پر موجود ہونا نہایت قیمتی اور مؤثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دنیا کے تین بڑے ریڈیو فارماسیوٹیکل بنانے والے ممالک میں شامل

سنتوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ موجودہ زمانہ کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

اس مرجع تقلید نے "درس آزاد” جیسی اصیل حوزوی سنتوں کے تحفظ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: یہ سنتیں ماضی کے تجربات پر مبنی ہیں اور ان کا تحفظ ضروری ہے لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آیا یہ سنتیں موجودہ حالات میں بھی وہی تاثیر رکھتی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے پیش کردہ منصوبے اور اس کے آزمائشی نفاذ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس منصوبے کو محدود سطح پر نافذ کیا جائے تاکہ موجودہ حالات میں اس کی کارکردگی کو پرکھا جا سکے اور اگر تجرباتی طور پر یہ مؤثر ثابت ہو تو اسے توسیع دی جائے اور اگر مؤثر نہ ہو تو سابقہ طریقہ کار، جس میں اساتذہ دروس پر نظارت کرتے تھے، کی جانب رجوع کیا جائے۔

آیت اللہ مکارم نے اعلیٰ کونسل کی موجودہ ترکیب کو اہل فکر افراد پر مشتمل قرار دیتے ہوئے کہا: امید ہے یہ کونسل حوزہ علمیہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دین و نظامِ جمہوری اسلامی کے تحفظ اور اس کے اساسی کردار کی ادائیگی میں مزید بہتر کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button