اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شہید اسماعیل ہنیہ کی برسی، حماس کا 3 اگست کو یومِ حمایت بیت المقدس منانے کا اعلان

صہیونی مظالم کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، شہید قائد کی زندگی جدوجہد کا استعارہ تھی: حماس

شیعیت نیوز : فلسطینی مقاومتی تحریک حماس نے اپنے سابقہ سیاسی دفتر کے سربراہ اور عظیم فلسطینی قائد شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بیان میں ان کی زندگی، جدوجہد، قیادت اور صہیونی سازشوں کے خلاف ان کے غیرمتزلزل مؤقف کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بیان میں شہید ہنیہ کی 31 جولائی 2024 کو تہران میں صہیونی ایجنسیوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک ایسے قائد تھے جو پوری زندگی مزاحمت اور عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے۔ مقاومتی رہنماؤں کو شہید کرنے کی اسرائیلی پالیسی کبھی بھی تحریک مزاحمت کو ختم نہیں کر سکی، بلکہ ہر شہادت نے تحریک کو مزید استحکام اور مقبولیت عطا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی تا ریمدان مارچ کا اعلان، زائرین پر پابندی کسی صورت قبول نہیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حماس نے کہا کہ شہید ہنیہ 1987 کے انتفاضہ سے لے کر آج تک تحریک حماس کے تمام میدانوں میں سرگرم رہے، چاہے وہ طلبہ تحریک ہو، غزہ کی حکومت، مسلح مزاحمت یا بین الاقوامی سفارتکاری۔ ان کی زندگی ایک مسلسل جدوجہد سے عبارت تھی، اور ان کی شہادت مزاحمتی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

بیان کے آخر میں حماس نے عالمی برادری، مسلم اقوام اور تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ ہر سال 3 اگست کو عالمی یومِ حمایت بیت المقدس کے طور پر منایا جائے۔ یہ دن غزہ میں جاری نسل کشی، صہیونی محاصرے اور بھوک کے خلاف عالمی بیداری اور عملی مزاحمت کا عنوان بنے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button