اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کراچی تا ریمدان مارچ کا اعلان، زائرین پر پابندی کسی صورت قبول نہیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

قائد وحدت کی للکار، تمام حسینی قافلے کراچی پہنچیں، یہ وقت لبیک یا حسینؑ کہنے کا ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت کی جانب سے اربعین زائرین پر عائد پابندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کراچی سے ریمدان بارڈر تک زائرین کے ہمراہ عظیم الشان مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن نقوی کے اربعین سے زائرین کو روکنے کے فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ملک بھر کے عاشقانِ امام حسینؑ اور زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

"یہ وقت لبیک یا حسینؑ کہنے کا ہے، یہ وقت ظلم کے مقابل قیام کا ہے، یہ وقت زائرین کے حقوق کے تحفظ کا ہے۔ کچھ بھی ہو جائے لیکن ہم نکلیں گے، ہم اپنی جانیں دے دیں گے، قربان ہو جائیں گے۔”

یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس کو روکنا جمہوریت پر حملہ ہے: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ ناصر عباس جعفری نے تمام کربلائی قافلوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی پہنچیں اور قائد وحدت کی قیادت میں کراچی تا ریمدان بارڈر تک ہونے والے اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام حسینی قافلے اپنی تیاری مکمل کریں اور اس مارچ کو زائرین کے حق میں تاریخی موڑ بنائیں۔

واضح رہے کہ ایرانی سفیر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ویزے اب صرف بارڈر پر ہی جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد بارڈر کی جانب روانگی کی تیاری کر رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کا یہ قدم پاکستان میں زائرین کے خلاف روا رکھے جانے والے اقدامات کے خلاف ایک پُرامن مگر پُرعزم مزاحمتی پیغام ہے، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ:

"مذہبی و انسانی حقوق پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button