حضرت زینبؑ کی سیرت خواتین کی رہنمائی کا کامل نمونہ ہے، فاطمہ اسفندیاری
علم، بصیرت اور استقامت سے عصرِ غیبت میں اہداف مهدوی کی تکمیل ممکن ہے

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ خواہران تہران کی استاد محترمہ فاطمہ اسفندیاری نے خواتین طالبات کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت کو نمونہ قرار دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا الٰہی ہدف، بصیرت اور استقامت کی کامل مثال ہیں اور خواتین طالبات ان کی نورانی سیرت سے الہام لے کر عصر غیبت میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نصرت میں بے نظیر کردار ادا کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا: یہ سیرت حق کے دفاع، حقیقت کی تبیین اور انسانی کرامت کے تحفظ کے لیے ایک درخشاں نمونہ پیش کرتی ہے۔ خواتین طالبات اس نمونے کی روشنی میں علم، بصیرت، صبر اور استقامت حاصل کر کے، اور میڈیا و روشنگری کی سرگرمیوں کے ذریعے ولایت کے راستے پر گامزن ہو کر اہدافِ مهدوی کی تکمیل میں مدد کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران ایئر کا کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
حوزہ علمیہ خواہران تہران کی استاد نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی اقتدا حجاب اور عفت کے تحفظ میں، جو بصیرت اور وفاداری کی علامت ہیں، ایک مومن نسل کی تربیت کی کوشش میں بھی کی جا سکتی ہے۔ جو ان کی سیرت سے الہام لینے کے دیگر پہلوؤں میں سے ہے۔