اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے تحت شہر شہر دستخطی مہم!طلبہ کا رہبر معظم کے نام خط

خط کے متن کے مطابق ہم دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں رہبر معظم کے ساتھ خون کے آخری قطرے تک کھڑے ہیں ۔

شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت شہر شہر دستخطی مہم جاری ہے مہم میں طلبہ اور ملت
اسلامیہ پاکستان کی جانب سے رہبر معظم کے نام کھلا خط لکھا گیا ہے۔
خط میں مظلوم فلسطینوں کی حمایت کی گئی ہے ۔
خط کے متن کے مطابق ہم دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں رہبر معظم کے ساتھ خون کے آخری قطرے تک کھڑے
ہیں ۔
خط میں شہدائے مقاومت اور انقلاب اسلامی ایران کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور شہید مرتضی رضا قنبر کاظمی یونٹ حاصل پور کی جانب سے رھبر معظم کو طلباء کی جانب سے لکھے خط پہ دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔
مومنین نے رھبر معظم مکمل حمایت و یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button