اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

کفریونا میں فلسطینی کارروائی، بس اسٹاپ پر 9 اسرائیلی فوجی کچلے گئے

حملہ آور فرار، صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی سخت کر دی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقے کفریونا میں ایک فلسطینی مزاحمتی حملے کے دوران گاڑی نے بس اسٹاپ پر موجود اسرائیلی فوجیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 9 صہیونی اہلکار زخمی ہوگئے۔

صہیونی پولیس کے مطابق یہ حملہ "جان بوجھ کر” کیا گیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اسے تلاش کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے وسیع سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں ایران کا دوٹوک مؤقف: اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے

روزنامہ اسرائیل ہیوم کے مطابق زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک اور 3 معمولی زخمی ہیں۔ حملے کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے، خاص طور پر عناب اور جباره چیک پوسٹوں کو بند کر دیا گیا اور تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق، تمام زخمی اہلکار اسرائیلی فوجی ہیں جو بس اسٹاپ پر تعینات یا انتظار کر رہے تھے۔ اس واقعے نے صہیونی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ روزنامہ یدیعوت آحارانوت کے مطابق کفریونا کے میئر نے کہا ہے کہ:

"یہ ایک نہایت تشویشناک واقعہ ہے۔ آئندہ تمام بس اسٹاپوں پر سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔”

ادھر فلسطینی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔ اہم راستے بند کر کے تلاشی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

تاحال حملہ آور کی شناخت یا اس کے کسی تنظیم سے تعلق کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم اسرائیلی میڈیا اس واقعے کو فلسطینی انفرادی حملہ قرار دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button