کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی حافظ عبد الخالق بھٹی کی اہلبیتؑ دشمنی، یزید کو مقدس بنانے کی کوشش
شیعیت نیوز : سوشل میڈیا پر اہلبیتِ اطہارؑ سے بغض و عداوت کا مسلسل اور برملا اظہار کرنے والا کالعدم لشکر جھنگوی کا مولوی، گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی، جو آئے روز اپنے متنازعہ بیانات کے ذریعے مسلمانانِ عالم کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر فتنہ و فساد پیدا کرنے اور اختلافات کو ہوا دینے کی مذموم کوشش میں مصروف رہتا ہے، نے اپنے تازہ بیان میں تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے انتہائی گستاخانہ انداز اپنایا۔
اس نے کہا کہ ہمیں اب "دفاعِ صحابہ” سے ایک قدم آگے بڑھ کر مزید انتہائی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام مسلمانوں کے درمیان آلِ امیہ و آلِ مروان کو مقدس بنا کر پیش کیا جا سکے۔
گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی نے مزید کہا کہ اگر کوئی یزید کو برا کہے گا تو ہم بھی حضرت امام علیؑ، حضرت امام حسنؑ اور حضرت امام حسینؑ سمیت اہلبیتِ اطہارؑ کو برا کہیں گے، اور ان سے متعلق متنازعہ و ضعیف روایات بیان کر کے اہلبیتِ اطہارؑ کی کردار کشی کریں گے، تاکہ یزید کو برا کہنے والے اس خوف سے باز آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی دس سالہ بچے سے 100 سے زائد بار زیادتی
کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی حافظ عبد الخالق بھٹی کے مطابق اب تکفیریوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ یزید کو مقدس بنانے کے لیے عام مسلمانوں کے درمیان اہلبیتِ اطہارؑ کے کردار کو مشکوک بنائیں اور اختلافات کو بڑھائیں، تاکہ اہلبیتؑ سے محبت کرنے والے مسلمانوں کو گمراہ کیا جا سکے۔
ہم حکومتِ وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی، جو کھلم کھلا مقدساتِ دین کی مسلسل توہین کا مرتکب ہو رہا ہے اور اب اہلبیتِ اطہارؑ کے خلاف منظم سازش کے ذریعے ملک میں شدید مسلکی اختلافات پیدا کر کے حالات کو سنگین بنانے کے درپے ہے، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
اس ملعون کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملکِ عزیز پاکستان کو ایک اور خطرناک فتنہ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بصورتِ دیگر تمام عاشقانِ اہلبیتِ اطہارؑ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔







