کالعدم لشکر جھنگوی کے وحشی مولوی نے معصوم طالبعلم کو بدترین تشدد سے ماردیا
شیعیت نیوز : دل دہلا دینے والا واقعہ، سوات میں وہابی مدرسہ کالعدم لشکر جھنگوی کے وحشی مُلا عمر نے غیر حاضری پر معصوم طالبعلم کو بدترین تشدد سے مار دیا، کم عمر طالب علم فرحان کو شدید تشدد کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار کے ایک مدرسے میں استاد جلاد بن گیا۔ 14 سالہ طالب علم فرحان پر بدترین تشدد کیا گیا، جس سے اس کی کمر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر گہرے زخم آئے۔ تشدد اس قدر شدید تھا کہ معصوم طالبعلم جانبر نہ ہو سکا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مدرسے کے دو اساتذہ کو ہسپتال سے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی معصوم بچے کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی
واضح رہے کہ وہابی مسلک کے مدارس اور مساجد میں پہلے معصوم بچوں اور بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات تو عام تھے، اب اس طرح کا وحشیانہ تشدد بھی معصوم بچوں کی زندگیاں نگل رہا ہے۔
اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیتے اور مجرموں کو نشان عبرت بناتے تو شاید آج فرحان اس طرح بے گناہ نہ مارا جاتا۔







