اگر حزب اللہ اور انصار اللہ ہتھیار ڈال دیں، تب بھی اسرائیل حملہ کرے گا، امریکی مبصر

20 جولائی, 2025 13:49

شیعیت نیوز : فلسطینی نژاد امریکی سیاسی تجزیہ کار اور سرگرم کارکن علی ابونیمہ نے خطے کی مزاحمتی تحریکوں، بالخصوص حزب اللہ اور انصار اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ہتھیار ڈال بھی دیں، تو بھی اسرائیلی ظلم و جبر سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ: "یہ ایک پیغام ہے خطے کی مزاحمتی تحریکوں کے لیے، خاص طور پر حزب اللہ اور انصار اللہ کے لیے کہ اگر تم نے ہتھیار ڈال دیے، تو بھی اسرائیل تمہیں قتل کرے گا، تم پر بمباری کرے گا اور تمہیں غلام بنائے گا۔”

یہ بھی پڑھیں : ایرانی انٹیلی جنس کی اسرائیل میں پیش رفت، شاباک اور موساد شدید اضطراب میں مبتلا

علی ابونیمہ نے مزید کہا کہ مزاحمت ترک کرنا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ دشمن کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بہتر یہی ہے کہ مزاحمت کی راہ پر قائم رہو، کیونکہ اگر تم ہر لحاظ سے اسرائیل کے آگے جھک بھی جاؤ، خضوع و خشوع کا مظاہرہ بھی کرو، تب بھی وہ تمہیں نہیں بخشے گا، اور حملہ ضرور کرے گا۔

7:18 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔