بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

16 جولائی, 2025 21:03

شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا۔

جس میں لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید ربنواز طارق شہید ہوگئے۔

شہید افسر نے جرأت مندی سے قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

جس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی کمین گاہ کو نشانہ بنایا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید ربنواز طارق مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : انجینئر حمید حسین طوری کا انجمن حسینیہ کے دفتر کا دورہ، علاقائی امور پر گفتگو

شہید افسر کا تعلق مظفرآباد سے ہے اور ان کی عمر 34 برس تھی۔

میجر ربنواز نے بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔

شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

1:25 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔