انجینئر حمید حسین طوری کا انجمن حسینیہ کے دفتر کا دورہ، علاقائی امور پر گفتگو
شیعیت نیوز : رہنماء مجلس وحدت مسلمین و پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین طوری نے وفد کے ہمراہ انجمن حسینیہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن حسینیہ کے اراکین سے ملاقات کی اور علاقائی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
انجمن حسینیہ کے اراکین نے ایم این اے اور ان کے احباب کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر انجینئر حمید حسین طوری نے کہا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے انجمن حسینیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ابراہام اکارڈ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، ملت جعفریہ کا واضح اعلان
انجمن حسینیہ کے رہنماؤں کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ضلع کرم، خصوصاً پاراچنار کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا، جبکہ اس بات کا عزم کیا گیا کہ وہ مل کر ضلع کرم کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو اپنی وحدت سے ناکام بناتے رہیں گے۔







