ابراہام اکارڈ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، ملت جعفریہ کا واضح اعلان
شیعیت نیوز : ملت جعفریہ کے تحت پاک محرم ہال میں منعقدہ اہم پریس کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ باقر زیدی، سرور رضا، علامہ صادق جعفری، مولانا عقیل موسیٰ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابراہام اکارڈ کسی طور پر قبول نہیں، کیونکہ یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ ابراہام اکارڈ کا اصل ہدف پاکستان اور ایران ہیں۔ اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں تحریک چلے گی اور حکومت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے جن کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں، وہ فوری واپس لی جائیں۔
علماء نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو کربلا میں خونِ حسینؑ میں ملوث تھا، وہ کل بھی لعنتی تھا اور آج بھی لعنتی ہے۔ ہم تمام خلفائے راشدین کی عزت کرتے ہیں، مگر سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ہماری جانیں چلی جائیں گی لیکن ہم بتانے کو تیار ہیں کہ کربلا میں کون کون ملوث تھا۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم سید علی خامنہ ای امت مسلمہ کے ناقابل تسخیر سپاہ سالار ہیں، مفتی گلزار نعیمی
ان کا مزید کہنا تھا کہ چہلمِ امام حسینؑ کے موقع پر ملت جعفریہ اپنی قوت کا بھرپور اظہار کرے گی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے شوشے بند کیے جائیں، کیونکہ دو سال سے غزہ میں ظلم جاری ہے اور دنیا خون کے آنسو رو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔ ہمارے پاسپورٹ پر بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے ویلڈ نہیں ہے۔ لیکن آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور پاکستان کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے وزراء اسرائیلیوں سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ پاکستان اپنا مفاد دیکھے گا۔ پاکستان کا مفاد کیا ہے؟ کہ 70 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر اسرائیل کو تسلیم کیا جائے؟ کیا امریکہ کی غلامی نے ہمیں کچھ دیا ہے؟







