مسلح افواج کی طاقت دشمن کے غرور کو خاک میں ملا چکی ہے، ایران صدر

13 جولائی, 2025 21:59

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائل طاقت نے صہیونی دشمن کی ہیبت کو پاش پاش کر دیا، مگر اگر عوام متحد ہو کر میدان میں نہ ہوتے تو یہ کامیابیاں ممکن نہ ہوتیں۔

وزارت تیل کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر انہوں نے وزیر تیل اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور ان کی جنگی حالات میں مسلسل ایندھن کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بروقت فہم و فراست کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ملک کو بحران سے محفوظ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : حوزہ علمیہ قم کے 400 فقہا کا امام خامنہ‌ای کی حمایت میں تاریخی اعلان

صدر نے کہا کہ وزارتِ تیل پر ملک کی توانائی پیداوار اور کھپت کی منظم منصوبہ بندی کی بھاری ذمہ داری عائد ہے اور اس کی کامیابی کا انحصار درست، جدید اور مکمل ڈیٹا کی دستیابی پر ہے۔

انہوں نے بین الوزارتی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے کی تنظیم نو میں مختلف شعبوں کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم کیا جانا چاہیے۔

صدر نے آلودگی سے پاک توانائی کے شعبے، خاص طور پر شمسی بجلی کی پیداوار کے فروغ کو بھی نہایت اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے وابستہ منصوبے نہ صرف بجلی کے شعبے پر سبسڈی کا بوجھ کم کریں گے بلکہ وزارت تیل کو دیگر اہم سرمایہ‌کاریوں کے لیے بھی گنجائش فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نجی سرمایہ‌کاروں کو بھی توانائی کے شعبے میں دلچسپی لینے پر آمادہ کریں گے، جس سے توانائی کے شعبے میں جدت، خودکفالت اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

9:34 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔