ایرانی میزائلوں سے نیتن یاہو کا دفتر تباہ ہوا تھا، تعمیر نو کے لئے 4 ماہ بند رہے گا، صیہونی فوج کا اعتراف
شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ایرانی میزائل کریات میں وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر میں واقع وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر پر لگا تھا۔
نیتن یاہو کا دفتر عمارت کی تعمیر نو اور مرمت کے لیے 4 ماہ کے لیے بند رہے گا۔
دیگر اسرائیلی میڈیا ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ کریات بیس میں نیتن یاہو کا دفتر اور پوری عمارت کو مرمت کے لیے خالی کرا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
دو روز قبل اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ قابض حکومت کے حساس ترین فوجی اور سیکورٹی مراکز میں سے ایک، یعنی "کریات” کی عمارت جو کہ تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کا صدر دفتر ہے، ایران کے میزائل حملے کے دوران براہ راست نشانہ بنی۔
ایرانی میزائلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمارت کی بالائی منزلوں پر میزائلوں کے براہ راست ٹکرانے سے کافی نقصان ہوا ہے۔
تاہم، اسرائیلی حکام نے سخت میڈیا سنسر شپ لگا کر حملے کی اصل وجوہات کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔







