کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچے کے ساتھ بدفعلی، مولوی جہنم واصل
شیعیت نیوز: مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے باجوڑ کے مولوی عبیداللہ نے اپنے مدرسے کے ایک شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی۔ ذرائع کے مطابق، ملزم اس سے قبل بھی دیگر بچوں کے ساتھ اس قسم کی شرمناک حرکات میں ملوث رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ بچے کے بڑے بھائی اور والد نے فوری طور پر مدرسے کا رخ کیا اور مشتعل ہوکر ملزم مولانا عبیداللہ پر چھریوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا سبیلِ امام حسینؑ پر حملہ، مولانا فرمان علی شدید زخمی
مقامی لوگوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی جیسے گروہوں سے وابستہ اس طرح کے درندہ صفت افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتیں اور کالعدم لشکر جھنگوی سے وابستہ مشکوک کردار والے وہابی مولویوں سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔







