12 روزہ جنگ میں ایران نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، میجر جنرل موسوی

08 جولائی, 2025 14:07

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پوری قوت اور فیصلہ کن انداز میں ردعمل دیا اور بین الاقوامی سطح پر ایران کا حق و انصاف پر مبنی مؤقف ثابت ہوگیا۔

انہوں نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے مشیر خالد بن محمد العطیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران قطر کی جانب سے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مذمت پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطینی مظلوم عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں حوزہ علمیہ قم کے 102 ممتاز اساتذہ کا ولولہ انگیز بیان

انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ایران کی قانونی اور اخلاقی برتری دنیا پر آشکار ہوئی، اور یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی اصول یا ضابطے کی پابندی نہیں کرتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ کے دوران امریکہ نے صہیونی حکومت کو مکمل انٹیلیجنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تاکہ وہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے بچ سکے۔ اس کے باوجود ایران کی مسلح افواج نے جارح قوتوں کے مقابلے میں پوری طاقت سے کھڑے ہوکر ان کے ظلم و جبر کا منہ توڑ جواب دیا۔

دوسری جانب قطری رہنما خالد بن محمد العطیہ نے اس گفتگو میں کہا کہ قطر نے جنگ کے آغاز سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملوں کی کھل کر مذمت کی اور تمام فریقوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ قطر نہ تو اپنی فضائی حدود اور نہ اپنی زمین کو کسی بھی جنگی مقصد کے لیے استعمال کرنے دے گا۔

انہوں نے مسئلے کے سفارتی حل پر قطر کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔

7:17 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔