صیہونی حکومت کا یمن پر حملہ کھلی مجرمانہ جارحیت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

07 جولائی, 2025 14:30

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن پر صیہونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملے یمنی عوام کے خلاف ایک کھلی مجرمانہ جارحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ سے یہ مجرم حکومت سزا سے بچ رہی ہے۔ مغربی ممالک کی حمایت اور اقوام متحدہ کی خاموشی اس کے مسلسل مظالم اور تجاوزات کا اصل سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، ترکی، پاکستان سے فریقی تعاون کا عملی آغاز، صدر پزشکیان کا دورہ آذربائیجان اہم پیش رفت قرار

بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور دنیا کی تمام حکومتیں نہ صرف مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکنے بلکہ صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو ان سنگین جرائم پر سزا دلوانے کے لیے بھی قانونی اور اخلاقی طور پر ذمہ دار ہیں۔

2:45 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔