اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش نظریۂ پاکستان سے غداری ہے، ڈاکٹر صابر ابو مریم
شیعیت نیوز: فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، ذاکرین، خطبا، دانشوروں، اسکالرز اور معاشرے کے تمام طبقات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ نظریۂ پاکستان کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش یا مطالبے کی شدید مذمت کریں۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات دراصل بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریات اور اصولوں کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی سامراجی خباثتوں کے خلاف درخشاں نظام ہے: علامہ سید ساجد علی نقوی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہی نظریۂ اسلام اور مظلوموں کی حمایت پر رکھی گئی تھی، اور فلسطین کا مسئلہ امتِ مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے۔ ایسے میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے یا اسے تسلیم کرنے کی بات کرنا نہ صرف فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے بلکہ یہ پاکستان کے نظریاتی تشخص پر بھی حملہ ہے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام ذمے دار حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت نوٹس لیں اور ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائے جو اس حساس معاملے پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔







