مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان سے کالعدم لشکر جھنگوی کا ٹک ٹاکر شیعہ تکفیر پر گرفتار، ایف آئی آر درج
جعفریہ یوتھ شہر سلطان نے تھانہ شہر سلطان میں احتجاج اور فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا

شیعیت نیوز : محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر عبید نے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔ عبید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹک ٹاک” پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے شدت پسندانہ کلام "کافر کافر شیعہ کافر” شامل تھا۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں شدید اضطراب پھیل گیا۔ مومنین اور امن پسند شہریوں نے اس عمل کو محرم کے تقدس کی پامالی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش قرار دیا اور شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مظفرگڑھ: شہر سلطان کی مسجد میں نفرت انگیز پینا فلیکس چسپاں کرنے والا کالعدم لشکر جھنگوی کا مولوی گرفتار
جعفریہ یوتھ شہر سلطان کے نوجوانوں نے اس اشتعال انگیز حرکت کے خلاف تھانہ شہر سلطان میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مؤثر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبید کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعہ 295-A کے تحت مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
علاقے کے باشعور افراد اور مذہبی قائدین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن و اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔