ایران میں 3 جاسوسوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی
شیعیت نیوز : ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تین جاسوسوں کو پھانسی دیدی گئی۔
ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔
ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔
ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادریس علی، آزاد شجاعی، اور رسول احمد رسول کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایران کے اندر قتل و غارت کی کارروائیوں کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان مجرموں نے ایران میں مہلک آلات اور اسلحہ اسمگل کیا، جس کے نتیجے میں ملک کی ایک اہم شخصیت کی شہادت واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تکفیری تنظیموں کی جانب سے شیعہ اکابرین کو دھمکیاں مل رہی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
موساد کے جاسوسوں کی پھانسیوں پر شمال مغربی ایران کے شہر ارومیہ میں عمل درآمد کیا گیا۔
عدلیہ نے تینوں افراد کی تصاویر بھی جاری کیں۔
اس سے قبل پیر کے روز بھی ایران نے ایک شخص کو موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی تھی۔
دوسری جانب ایرانی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ جاسوسی سے متعلق مقدمات کی کارروائیوں کو تیز کرے گی، خاص طور پر 13 جون کو اسرائیلی جارحیت کے بعد، جو واضح طور پر زمین پر موجود جاسوسوں اور انٹیلیجنس معلومات پر مبنی تھی۔







