اہم ترین خبریںپاکستان

اتحاد امت فورم کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف بروز اتوار کو ملتان میں ریلی نکالنے کا اعلان

اسرائیل جو امریکہ کا پالتو ہے اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، رہبر کی کی گئی پیشین گوئی سچ ثابت ہونے کا وقت آگیا ہے

شیعیت نیوز : اتحاد اُمت فورم کے زیراہتمام ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی میں تمام ملی جماعتوں کے علاوہ دیگر مسالک کے علمائے کرام، قائدین اور رہنما شرکت اور خطاب کریں گے۔

ریلی کے منتظمین کے مطابق اس میں خواتین اور فیمیلیز بھی شریک ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جو امریکہ کا پالتو ہے اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہوشیار! برطانوی ادارے ایران انٹرنیشنل کا رہبر معظم کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ

رہبر کی کی گئی پیشین گوئی سچ ثابت ہونے کا وقت آگیا ہے۔

دنیا نے دیکھ لیا امریکہ اور اس کے حواری کو کس طرح ناکوں چنے چبوائے ہیں۔

اُنہوں نے ایرانی قوم، قیادت اور ریبر معظم کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button