ہوشیار! برطانوی ادارے ایران انٹرنیشنل کا رہبر معظم کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ
شیعیت نیوز : گزشتہ چند روز سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے متعلق ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق انہوں نے جنگ کے اختیارات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی شوریٰ کو منتقل کر دیے ہیں۔
اب تک عالمی میڈیا میں صرف ایران انٹرنیشنل نامی ادارے نے اسے شائع کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا بھی اسی ادارے کا حوالہ دے رہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایران انٹرنیشنل ایران کا مقامی میڈیا نہیں۔
یہ ایک بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورک ہے جس کا صدر دفتر لندن میں ہے اور یہ ایک برطانوی کمپنی کی ملکیت ہے۔
ایران کے عوام اور میڈیا اس ادارے کو امریکی حمایت یافتہ سمجھتے ہیں۔
ایران انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رہبر معظم نے پانچ روز سے عوامی سطح پر غیر حاضری کے دوران پاسداران انقلاب کی اعلیٰ کونسل کو اہم اختیارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : میرا ایمان ہے ایران فتح یاب ہوگا، امت مسلمہ کو ایران کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں، لیاقت بلوچ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو تہران کے شمال مشرقی علاقے لویزان میں واقع ایک زیر زمین بنکر میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اپنے قریبی اہل خانہ، بشمول بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای، کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ رپورٹ ایک مخصوص پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر یہ تاثر دینا ہے کہ رہبر معظم خوف کی وجہ سے روپوش ہو گئے ہیں۔
رہبر معظم کے پاس آج بھی مکمل اختیارات موجود ہیں۔
فرزند علیؑ نے نہ پہلے کبھی خوف کھایا اور نہ ہی آئندہ انشااللہ خوفزدہ ہونگے۔
یاد رہے اسی طرح کا پروپیگنڈا پچھلی ایران اسرائیل جھڑپوں میں بھی کیا گیا تھا جس کے بعد رہبر معظم نے تہران میں خطبہ جمعہ دیا تھا اور نماز ادا کروائی تھی۔







