میرا ایمان ہے ایران فتح یاب ہوگا، امت مسلمہ کو ایران کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں، لیاقت بلوچ

18 جون, 2025 08:50

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے۔

امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی جانب اٹھنے والی آنکھیں نوچ ڈالیں گے، ہاتھ کاٹ ڈالیں گے، حوزہ علمیہ نجف

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے ایران فتح یاب ہوگا، ایران کی فتح اور اسرائیل کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایران کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیئیں، ایران اس وقت اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے۔

6:54 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top