رہبر معظم کی جانب اٹھنے والی آنکھیں نوچ ڈالیں گے، ہاتھ کاٹ ڈالیں گے، حوزہ علمیہ نجف
مرجعیتِ شیعہ محض ایک سیاسی منصب نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت، بیداری اور ہدایت کا مینار ہے، حوزہ علمیہ نجف اشرف

شیعیت نیوز : نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کا ٹرمپ کی گستاخانہ دھمکیوں کے خلاف شدید الفاظ میں بیانیہ جاری کیا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (حج/۴۰)
ہم، علمائے حوزه علمیه نجف اشرف، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مرجع عالی قدر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دی گئی گستاخانہ اور شرمناک دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ بے مثال اور دیوانہ وار اقدام، جو وائٹ ہاؤس کی سیاسی حماقت اور اخلاقی زوال کا واضح ثبوت ہے، اس بات کا گواہ ہے کہ استکباری نظام نہ انسانی اصولوں کا پابند ہے، نہ ملتوں کی عزت کا قائل، اور نہ ہی اسلامی مقدسات کی حرمت کا پاسدار۔
مرجعیتِ شیعہ محض ایک سیاسی منصب نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت، بیداری اور ہدایت کا مینار ہے؛ جو ایران سے لے کر عراق، لبنان، یمن، بحرین، پاکستان اور تمام اسلامی سرزمینوں میں نورِ بصیرت پھیلا رہا ہے۔
مرجعیت پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام امت مسلمہ سے اعلانِ جنگ کے مترادف ہے، اور یہ اقدام ہماری توحیدی تہذیب کے خلاف کھلی خیانت شمار ہوگا،۔
مرجعیت کیخلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں : خانیوال میں ایک ناصبی کی امام زماںؑ کی شان میں بدترین گستاخی، مقدمہ درج
ہم اس دھمکی کو صرف ایک شخص پر حملہ نہیں، بلکہ پوری امتِ اسلامیہ کی توہین سمجھتے ہیں۔
ہم اعلان کرتے ہیں کہ جانیں ہماری قربان، مگر مرجعیت کی حرمت پر کوئی آنچ برداشت نہیں کریں گے۔
ہم، اپنی جان و مال اور خون کے آخری قطرے تک، اپنے رہبر و مقتدای معظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کے مقابل سینہ سپر رہیں گے۔
ہم تمام اسلامی ممالک، دینی مراکز، علمائے کرام، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے آزاد ضمیر افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کھلی امریکی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں، اور استکبارِ عالمی و صہیونی سازشوں کے مقابل مضبوط صف بنائیں۔
ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو امت مسلمہ کے لیے محفوظ و سلامت رکھے۔
دشمنانِ دین و انسانیت کو دنیا و آخرت میں ذلت و ہلاکت سے دوچار فرمائے۔