دنیا کے چند ممالک میں شامل ایران کے 90 % جدید ہتھیار مقامی ساختہ ہیں، ترجمان وزارت دفاع ایران

17 جون, 2025 11:49

شیعیت نیوز : وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ آج ایک میزائل پہلی بار استعمال کیا گیا۔ صیہونی اس کا سراغ لگانے اور روکنے میں ناکام رہے۔ وہ ان حیرت انگیز حملوں کو مزید دیکھیں گے۔

سخت جنگ کے لحاظ سے ہمارے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔ اس وقت دنیا کے صرف چند ممالک کے پاس جدید ترین میزائل اور غیر میزائل ہتھیار موجود ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد ہمارے ملک میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔

110 یونیورسٹیاں ان جدید ہتھیاروں اور آلات کے حصول میں ہماری پشت پناہی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی مداخلت کی صورت میں شدید ردعمل ہوگا، انصاراللہ یمن کی تنبیہ

چونکہ اندازہ تھا کہ یہ صیہونی حکومت شرارت پر اتر سکتی ہے، اسی لیے ہم نے پہلے سے مسلح افواج کو مکمل طور پر تیار کیا اور ان کے لیے ہتھیار، ساز و سامان، گولہ بارود اور جدید سہولیات فراہم کیں، جن میں سے ایک بڑی تعداد اب تک استعمال ہی نہیں ہوئی۔

آج ان میں سے ایک میزائل پہلی بار استعمال کیا گیا، جسے وہ سمجھ ہی نہ سکے کہ کہاں سے آیا اور نہ ہی اسے روک سکے۔ یہ حیرت انگیز چیزیں وہ آئندہ اور زیادہ دیکھیں گے۔

9:53 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top