ایرانی وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
شیعیت نیوز : ایرانی وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے جاپانی وزیرخارجہ تاکہ شی ایوایا سے ٹیلی فونی گفتگو میں یورینیم کی افزودگی سمیت پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کے ایران کے حق پر تاکید کی۔
کہا کہ ایران کے خلاف آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں کسی بھی طرح کے غیرسنجیدہ اور تخریبی فیصلے کا ایران کی جانب سے مناسب جواب دیا جائے گا۔
اس کے نتائج کی ذمہ داری ان فریقوں پر عائد ہوگی جو آئی اے ای اے کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان چین معاہدہ، جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کا اعلان کردیا
ایران کے وزیرخارجہ نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ، اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیار کی جانب نہيں بڑھے گا تاہم ایٹمی انرجی کے پرامن استعمال کے ملت ایران کے حق سے پیچھے بھی نہيں ہٹے گا۔
اس گفتگو میں جاپان کے وزیرخارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے پرامن ایٹمی انرجی سے استفادے کے جائز حق پر تاکید کی۔







