اہم ترین خبریںایراندنیا
ایران امریکہ مذاکرات کا چھٹا دور 15 جون سے مسقط میں شروع ہوگا
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آئندہ اتوار کو سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہونے جارہا ہے

شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔
مشاورت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ دور کے بالواسطہ مذاکرات کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی غلطی کی صورت میں امریکہ کو خطے سے نکلنا پڑ سکتا ہے، ایرانی وزیر دفاع
یہ مذاکرات آئندہ اتوار کے روز مسقط میں ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بدھ اور جمعرات کو ناروے کا دورہ کریں گے جہاں وہ اوسلو فورم کے بائیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔