اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

امریکہ کا ویٹو اسرائیلی جنگی جرائم کی کھلی حمایت ہے، انصار اللہ

عرب حکمران خاموش، انصار اللہ کی اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

شیعیت نیوز : یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے امریکہ کے ویٹو پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویٹو غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی اتفاق رائے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ شرمناک موقف اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیلی جرائم کی مکمل حمایت کرتا ہے اور یہ ویٹو جنگی جرائم کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملے کا جواب وعدہ صادق 2 سے زیادہ تباہ کن ہوگا، جنرل سلامی

انصار اللہ نے امریکہ کی اس پالیسی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کے وقار کے لیے ایک بدنما دھبہ قرار دیا ہے۔

بیان میں عرب ممالک کی بھی شدید مذمت کی گئی کہ وہ غزہ کی حقیقی صورت حال کو نظر انداز کر کے امریکہ کو مالی امداد فراہم کر رہے ہیں، اور اس طرح اسرائیلی جارحیت میں براہِ راست ملوث ہو رہے ہیں۔

انصار اللہ نے کہا کہ عرب حکومتوں کی پالیسی اور امریکہ کی حمایت سے اسرائیلی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عالمی رائے عامہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے، تاہم عرب حکمران خاموشی اور بے عملی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انصار اللہ نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور عرب اور عالمی آزادی پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button