اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین
اقوام متحدہ میں غزہ مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی
سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا قرارداد پیش کرنیوالے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد مسترد، قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔
سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ نے دین کو عبادت سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا، علامہ حسنین گردیزی
قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی رسائی کا مطالبہ شامل تھا۔
قرارداد پیش کرنے والے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔