امام خمینیؒ نے دین کو عبادت سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا، علامہ حسنین گردیزی

04 جون, 2025 20:44

شیعیت نیوز : صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ پاکستان، نامور عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی نے جامعۃ النجف سکردو میں طلبہ اور دیگر نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے بہترین علمی و فکری گفتگو فرمائی۔

آقائے گردیزی نے کہا کہ یہ ایام ایسی ہستی کی وفات کے ایام ہیں کہ جن کا شمار ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے بعد انگشت شمار شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ عظیم ہستی امام خمینیؒ ہیں۔ آپ نے جو کارنامہ انجام دیا اس کے اثرات صدیوں پر محیط ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کی برکات کو شمار کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے افراد امام خمینیؒ کی شخصیت سے متاثر ہو کر اسلام میں داخل ہوئے اور کئی افراد مکتب اہل بیتؑ سے وابستہ ہوئے۔ جس عظیم رہنما نے مکتب اہل بیتؑ کے پیروکاروں کو حقیقی معنوں میں معارف اہل بیتؑ سے روشناس کرایا، وہ امام خمینیؒ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم سے قبل کراچی جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 200 خطرناک دہشت گرد فرار

آقائے گردیزی نے ملتِ تشیع کی تاریخی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر اسلام کے نظریے کو صرف انفرادی عبادات اور معاملات تک محدود سمجھا جاتا تھا، لیکن امام خمینیؒ نے اجتماعی ذمہ داریوں کو کتابوں سے معاشرے تک منتقل کرکے عملی میدان میں اُتارا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے دین اور سیاست کی جدائی کے نظریے کو رد کیا اور عدالتِ اجتماعی کے نفاذ کے لیے بھرپور کوشش کی، کیونکہ آئمہ معصومینؑ کی غیبت کے زمانے میں عدلِ اجتماعی کو قائم کرنا ولی فقیہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے سیکولرزم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو سیاسی و اجتماعی امور سے الگ کرنا سیکولر سوچ ہے، جبکہ اسلام کا پیغام یہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی، دونوں میدانوں میں اسلامی احکام نافذ ہوں۔ جب اسلام کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے تو انسان دنیوی و روحانی اعتبار سے کمال تک پہنچ سکتا ہے۔

10:05 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔