محرم سے قبل کراچی جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 200 خطرناک دہشت گرد فرار

04 جون, 2025 20:40

شیعیت نیوز : محرم الحرام سے قبل کراچی کی ایک بڑی اور حساس جیل توڑ کر دو سو کے قریب خطرناک مجرم اور تکفیری دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کچھ دوبارہ گرفتار کر لیے گئے جبکہ بڑی تعداد تاحال مفرور ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر جیل سے 200 سے زائد خطرناک ترین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دوبارہ پکڑے جانے والے مجرموں نے انکشاف کیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے بیرک کی دیواریں کمزور ہو گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے دیواریں توڑ کر فرار اختیار کیا۔

اس واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے مین نیشنل ہائی وے بلاک کر کے آپریشن کا آغاز کیا۔ مفرور مجرموں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ناصر باغ میں عید اجتماع پر پابندی، حکومت پنجاب کی دانستہ اشتعال انگیزی ہے: علامہ علی اکبر کاظمی

کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد کئی درجن دہشت گرد دوبارہ گرفتار کر لیے گئے، جبکہ بڑی تعداد اب بھی مفرور ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مجرموں کے فرار میں اندر سے مدد فراہم کی گئی، جبکہ باہر بھی ان کے سہولت کار موجود تھے جنہوں نے فائرنگ کر کے پولیس کو مصروف رکھا۔

سندھ حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی پر برطرف کر دیا ہے۔ محرم سے قبل ان کا فرار ہونا یا کروایا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے ماضی میں تکفیری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے جیلوں سے فرار ہونے کے بعد شیعہ مساجد، جلوس، امام بارگاہوں اور کلیدی شخصیات پر حملوں میں اضافہ ہوا تھا۔ تمام ملت جعفریہ بالخصوص اہلیانِ کراچی سے سکیورٹی سخت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

8:12 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔