ناصر باغ میں عید اجتماع پر پابندی، حکومت پنجاب کی دانستہ اشتعال انگیزی ہے: علامہ علی اکبر کاظمی

04 جون, 2025 20:32

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ناصر باغ لاہور میں نماز عید الفطر کے تاریخی اجتماع کو روکنے پر حکومت پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

علامہ کاظمی نے ایک بیان میں کہا کہ:

"ناصر باغ میں نماز عید کا اجتماع گزشتہ 50 سال سے مسلسل منعقد ہو رہا ہے، جو مرحوم حیدر علی مرزا کے دور سے جاری ہے۔ اس سال بھی جناب امیر عباس مرزا کے نام پر باقاعدہ اجازت نامہ موجود تھا، لیکن انتظامیہ نے بلاجواز سیکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر اس مذہبی اجتماع کو روک دیا۔”

یہ بھی پڑھیں : آنے والا بجٹ عوام دشمن ہے، مہنگائی کا طوفان روکا جائے: علامہ حسن ظفر نقوی

انہوں نے اس اقدام کو دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عید کے پُرامن اور روحانی موقع پر ایسے اقدامات کر رہی ہے جو امن و امان کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ:

"ہم جانتے ہیں کہ اصل ہدف محرم الحرام اور صفر المظفر کی عزاداری کو محدود کرنا ہے۔ یہ سب کچھ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔”

انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ناصر باغ میں نماز عید کے اجتماع پر عائد پابندی کا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اور اس غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کا ازالہ کیا جائے۔

علامہ کاظمی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پُرامن مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اپنے آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی۔

6:46 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔