آنے والا بجٹ عوام دشمن ہے، مہنگائی کا طوفان روکا جائے: علامہ حسن ظفر نقوی

04 جون, 2025 20:28

شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے آنے والے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑنے کے لیے پہلے سے زمین ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔ سارے وزیر و مشیر میڈیا کے ذریعے پہلے ہی سے مہنگائی کا مژدہ سنا رہے ہیں۔ وہ نوکری پیشہ افراد جو اپنی تنخواہ سے بجلی کا بل بھی ادا کرنے کے قابل نہیں، ان کی کمر توڑنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سینیٹ اجلاس میں خصوصی شرکت، علامہ وجدانی کا مسئلہ اجاگر

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تنخواہیں کئی سو فیصد بڑھانے والے عوام کے سامنے سخت حالات برداشت کرنے کا بھاشن دے رہے ہیں۔ اگر ملک معاشی ترقی کر رہا ہے تو عوام مہنگائی تلے کیوں دبتی جا رہی ہے؟ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام کسی حال میں قبول نہیں کرے گی۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مل کر مہنگائی کے اس طوفان کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی جو آنے والے بجٹ کی صورت میں آنے والا ہے۔

5:00 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔