علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سینیٹ اجلاس میں خصوصی شرکت، علامہ وجدانی کا مسئلہ اجاگر

03 جون, 2025 20:58

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، سینئر رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران انسانی حقوق، بالخصوص بچوں کو درپیش مسائل اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا حسنین وجدانی کی گرفتاری پر تشویش، علامہ احمد اقبال رضوی کا فوری رہائی کا مطالبہ

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں لاپتا عالمِ دین علامہ غلام حسنین وجدانی کا مسئلہ دونوں کمیٹیوں میں مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات کو توجہ دلانے کے لیے تحریری خطوط بھی پیش کیے، تاکہ اس سنگین انسانی مسئلے پر فوری اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

11:31 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔