امام خمینیؒ نے عزت، خوداعتمادی اور مظلوموں کی حمایت کا راستہ دکھایا، ایرانی صدر

04 جون, 2025 20:10

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے منگل کی رات حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے ان کے مزار اقدس میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ امام رحمت اللہ علیہ نے اپنے عمل، طرزِ زندگی اور اپنی گفتار سے ہمیں عزت اور سربلندی کا راستہ دکھایا اور ایران کو خود اعتمادی عطا کی۔

صدر پزشکیان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام طاب ثراہ نے عوام اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی، کہا کہ اختلاف و تفرقے سے دوری اور اتحاد و وحدت میں ہی ہماری کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کون ہوتا ہے جو یورنئیم افزودگی کے بارے میں سوال کرے، رہبر معظم

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد و یکجہتی دشمنوں کو شکست دے گی اور اگر مسلم ممالک متحد ہوجائیں تو اسرائیل ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ صدر ایران نے کہا کہ آپ امام کے نام پر دور دراز سے یہاں جمع ہوئے ہیں، ہم امام سے عہد کرتے ہیں کہ انقلاب کے راستے کو فراموش نہیں کریں گے اور اس پر گامزن رہیں گے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ امام خمینیؒ نے حکومت اور پارلیمنٹ کو تاکید کی کہ عوام کی قدر کریں اور ان کی، بالخصوص کمزور رکھے گئے اور ستم رسیدہ لوگوں کی خدمت میں کوتاہی نہ کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ آج امریکا، اسرائیل اور ان کے سبھی زرخرید عوامل ہمارے ملک میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس ملک میں وہ کارروائیاں انجام دے سکیں جو ان کے مد نظر ہیں۔

1:27 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔