ایران میں داعش سے وابستہ 13 خودکش حملہ آور گرفتار

04 جون, 2025 20:01

شیعیت نیوز : ایرانی پولیس کے ترجمان منتظر المہدی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کی ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک میں تخریب کاری، بم دھماکوں اور خودکش کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : افزودگی مسترد ہوئی تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس آپریشن میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 13 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا اور دہشت گردوں سے خودکش جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

11:40 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔