Uncategorized

سعودی وزیرخارجہ نام نہاد جہادی شام پر قابض جولانی سے ملنے دمشق پہنچ گئے

دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ ہم آہنگی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

شیعیت نیوز : سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے۔

عبوری شامی حکومت کے وزیر خارجہ و مہاجرین، اسعد الشیبانی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود کا ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔

یہ دورہ سعودی عرب کی جانب سے شام میں "استحکام کے فروغ اور تعمیرِ نو” کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ اقتصادی وفد میں شاہی دیوان کے مشیر محمد بن مزید التوبجری، نائب وزیر خزانہ عبد المحسن بن سعد الخلف، معاون وزیر سرمایہ کاری عبد اللہ بن علی الدبیخی اور وزارت خارجہ کے اقتصادی و ترقیاتی امور کے انڈر سیکریٹری عبد اللہ بن فہد بن زرعہ سمیت مختلف شعبوں کے متعدد اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا دعویٰ: غزہ جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے

عبوری شامی صدر نے دارالحکومت دمشق میں سعودی وفد کا استقبال کیا۔

جہاں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ ہم آہنگی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button