صدر ٹرمپ کا دعویٰ: غزہ جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنے کی بات، مشرق وسطیٰ میں امن کی خواہش کا اظہار

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ایک ممکنہ معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے جس کا آئندہ ایک یا دو دن میں اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور امدادی کاموں کی بحالی کے لیے ہونے والی کوششوں کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے معاہدہ بہت جلد ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی حاملہ ڈاکٹر شوہر اور بچے سمیت سب شہید
غزہ کے معاملے کے علاوہ ٹرمپ نے ایران سے متعلق پالیسی پر بھی بات کرتے ہوئے اپنے پرانے مؤقف کو دہرایا اور دعویٰ کیا کہ اگر پورے مشرق وسطیٰ میں بم نہ گریں تو یہ ایک خوش آئند بات ہو گی۔ ایران ایک کامیاب ملک بن سکتا ہے جو کہ بننا چاہیے، تاہم اسے جوہری ہتھیار نہیں رکھنے چاہییں۔ یہ ایک سادہ بات ہے۔