اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

انصار اللہ کے سربراہ کی اسرائیل کو وارننگ: یمنی کارروائیاں مزید شدید ہوں گی

عبدالملک الحوثی کا خطاب، غزہ کی مزاحمت کو خراج تحسین اور صیہونی مظالم کی مذمت

شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی حالات، خاص طور پر غزہ پر جاری صیہونی مظالم کے خلاف ملک کی مزید انتقامی کارروائیوں کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن غزہ کی پٹی میں پچھلے دو سالوں سے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور فلسطینی عوام پچھلے 77 سالوں سے اسرائیلی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا جنگ بندی کے لئے امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان، جبکہ حماس کی جانب سے تجویز زیر غور

فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین میں موجودگی صیہونی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ فلسطینی ڈاکٹر کے نو بچوں کو جارحیت کا نشانہ بنانا فلسطینی باشندوں کے خلاف صیہونی مظالم کی بدترین شکل ہے۔

تاہم فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین میں موجودگی قابض رژیم کے غاصبانہ منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہے، اور وہ انہیں ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہزاروں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔

غزہ کی مزاحمت کی ثابت قدمی قابلِ تعریف ہے

انہوں نے غزہ کی مزاحمتی فورسز کی استقامت اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صیہونی افواج کی زمینی اور فضائی جارحیت اور امریکی عسکری حمایت کے باوجود غزہ کے مجاہدین کی استقامت قابل تعریف ہے۔

یمن کے حملوں میں مزید شدت آئے گی

انصار اللہ کے رہنما نے واضح کیا کہ غزہ کے بلکتے بچوں اور سسکتی ماؤں کی حمایت میں قابض رژیم کے وحشیانہ حملوں کے خلاف یمنی کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی اور اگلے مرحلے میں حملوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button