آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، ولی عہد کویت

27 مئی, 2025 19:40

شیعیت نیوز : کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے فلسطینیوں اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان امن عمل کی بحالی پر زور دیا۔

انہوں نے خلیج فارس تعاون کونسل اور آسیان کے دوسرے سربراہی اجلاس کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی، منظم جرائم اور سیکورٹی  بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کویت مسئلہ فلسطین کے بارے میں 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

 کویت کے ولی عہد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے صیہونی جارحیت کو روکنے اور غزہ کے باشندوں کے بین الاقوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کی جانب سے جائز بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر فلسطین اور صیہونی رژیم کے درمیان امن عمل کو سنجیدگی سے بحالی کے مطالبہ کیا۔

حمد الصباح نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں آسیان کے موقف کو سراہا۔

انہوں نے شام کے حوالے سے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک شام میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت پر زور دیتے ہیں!

4:50 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔