اہم ترین خبریںپاکستان
ڈی آئی خان، مولانا اظہر ندیم مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صدر منتخب
آئندہ تین سالوں کے لیے مولانا اظہر ندیم کو مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کا ضلعی صدر بنایا گیا، دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس کا اختتام ہوا

شیعیت نیوز : مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : لینڈ ریفارمز پر ہمارے دئیے گئے مسودے کے علاوہ کوئی بل منظور نہیں، شیخ احمد ترابی
اجلاس میں ضلع بھر کے 44 علماء کرام شریک ہوئے، جس میں علمی موضوعات پر علماء کرام نے گفتگو کی۔
آئندہ تین سالوں کے لیے مولانا اظہر ندیم کو ضلع کا صدر بنایا گیا۔
دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس کا اختتام ہوا۔