لینڈ ریفارمز پر ہمارے دئیے گئے مسودے کے علاوہ کوئی بل منظور نہیں، شیخ احمد ترابی

27 مئی, 2025 18:30

شیعیت نیوز : اسلامی تحریک سکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ بلتستان کے تمام عمائدین نے لینڈ ریفارم بل کے حوالے سے جو مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کیا تھا اس کے علاؤہ دوسرا کوئی بل منظور نہیں، ایک انچ کسی کو دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

پہاڑ کی چوٹی سے لیکر دریا کی تہہ تک گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیت ہیں۔

لینڈ ریفارمز کی رو سے اگر ہم پہاڑ دریا کے مالک بن چکے ہیں تو دنیور میں دس سال پہلے سرکار کو بارہ سو کنال زمین  میڈکل کالج بنانے کے لئے دی تھی مگر اس زمین پر میڈکل کالج نہیں بنا ہے، لہذا اگر وہ واپس عوام کو مل جائے تو ہم کامیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری ہی ہماری شناخت ہے، علامہ شبیر میثمی کا تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب

مقپون داس واپس عوام کو مل جائے تو ہم کامیاب ہیں، اس طرح سٹی پارک سکردو، اولڈینگ ننگ ژھوق اور گمبہ گرونگ کی ملکیت ہے۔

40 سال کی لیز پر سرکار کو دیا ہوا تھا وہ چالیس سال کی مدت بھی پوری ہو گئی ہے، لہذا وہ بھی الڈینگ ننگ ژھوق اور گمبہ گڑونگ کو واپس مل جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی زمین، پہاڑ، دریاؤں کے مالک بن گئے ہیں۔

ورنہ بل ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

4:50 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔