ایران کی زمینی فوج دفاعی شعبوں میں ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیزی سے ترقی
نوزر نعمتی: جدید ڈرون سسٹمز سے میدان جنگ میں ایران کی برتری میں اضافہ ہوگا

شیعیت نیوز : ایران کی برّی افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نوزر نعمتی نے مسلح افواج کے سربراہ کے آپریشنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہا: زمینی فوج دفاعی شعبوں میں مائیکرو ایئر کرافٹ، ڈرونز، اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے آرمی گراؤنڈ فورسز کامبیٹ آرگنائزیشن میں شامل ہونے والے تین نئے ڈرون سسٹمز کے بارے میں کہا: ہما ڈرون کی پرواز کی اونچائی 1200 فٹ سے زیادہ ہے جو رن وے کی ضرورت کے بغیر اپنی نائٹ ویژن صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکٹرانک جنگی حالات میں مشن انجام دے سکتا ہے۔
جنرل نعمتی نے مزید کہا کہ نزاجا ورٹیکلی فلائنگ سرویلنس ڈرون، ایک پورٹیبل ڈرون ہے جو اپنی نائٹ وژن صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہدف کے درست مقام کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون، 6,000 فٹ کی بلندی کے ساتھ، ٹارگٹ کی مختلف قسموں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ رئیسی کا آخری دورہ پاکستان، امت مسلمہ کے دلوں میں نقش یادیں چھوڑ گیا
برّی افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ شاہین 1 کواڈ ایف پی وی ڈسٹرائر سسٹم، مستقبل کے جنگی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے اور جدید نظاموں میں سے ایک ہے، جو آپریشنل رینج، پرواز کی غیر معمولی اونچائی سمیت مختلف آپریشنز کے لیے موزوں ہے اور دشمن کے تمام اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔