اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

بنوں پولیس چوکی پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

بنوں پولیس چوکی پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا، جبکہ قریبی املاک کو نقصان بھی پہنچا

شیعیت نیوز : نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا۔

گیٹ اڑانے کے بعد دہشت گرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی جس سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے جنگ کے دوران بھارت کی بھرپور مدد کی، وزیراعظم شہباز شریف

پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس سے نیوسبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button