اہم ترین خبریںپاکستان

خضدار واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق نہیں ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور شرمناک ہے۔

معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جو نہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے فعل کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ تعلیم دشمنی اور انسانیت سوز جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

علامہ ڈومکی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث سفاک عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے, علامہ علی حسنین حسینی

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر محب وطن شہریوں کو شدید تشویش ہے۔

کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button