وزیر خارجہ ترکمانستان کی ایرانی صدر سے ملاقات، ترکمانستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی
ایرانی صدر نے ترکمانستان کے ساتھ تعاون کو مشترکہ اقتصادی مفادات اور سلامتی کی ضمانت قرار دیا

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے ملاقات کی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات کی توسیع پر اتفاق کیا۔
ایران ترکمانستان سے قدرتی گیس درآمد کرنے کا خواہاں ہے جبکہ اس کے پاس پڑوسی ممالک کو گیس برآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک ہندوستان فائربندی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ
ایران ترکمانستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے کے علاوہ، ٹرانسپورٹ، تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
ترکمانستان ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کے طویل مدتی منصوبوں اور سرحدی منڈیوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایران میں گھریلو استعمال کے لیے گیس پائپ لائن کی تعمیر، سرحدی تجارت میں توسیع، مشترکہ سرمایہ کاری اور بحیرہ کیسپین کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون ان کے دورہ تہران کا اہم مقصد تھا۔