اہم ترین خبریںپاکستان
ایم ڈبلیو ایم شگر کے انٹراپارٹی انتخابات، شیخ کاظم ذاکری صدر منتخب
نو منتخب صدر کاظم زاکری کا کہنا تھا کہ بہت جلد ضلع شگر سے باصلاحیت اور بے باک لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جو مجلس وحدت کے ٹکٹ سے جی بی اسمبلی کا الیکشن لڑے گا

شیعیت نیوز : شیخ کاظم زاکری اگلے تین سالوں کے لئے مجلس وحدت المسلمین ضلع شگر کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔
وحدت ہاؤس شگر میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں علاقے بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام صوبائی تعلیمی کانفرنس 18 جون کو لاہور میں منعقد ہوگی
اس موقع پر تمام عہدیداران نے شیخ کاظم ذاکری کو دوبارہ صدر منتخب کر لیا۔
اس موقع پر نو منتخب صدر کاظم زاکری کا کہنا تھا کہ بہت جلد ضلع شگر سے باصلاحیت اور بے باک لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جو مجلس وحدت کے ٹکٹ سے جی بی اسمبلی کا الیکشن لڑے گا۔