اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام صوبائی تعلیمی کانفرنس 18 جون کو لاہور میں منعقد ہوگی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 18 جون کو لاہور میں صوبہ پنجاب کی سطح پر ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائیگی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کی نصاب تعلیم کونسل نے 18 جون کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

آج ایم ڈبلیو ایم کی نصاب تعلیم کونسل کا آن لائن اجلاس کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں گذشتہ پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ چار ماہ کے منصوبے سمیت سالانہ پروگرام پر مشاورت کی گئی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 18 جون کو لاہور میں صوبہ پنجاب کی سطح پر ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

جس میں ماہرین تعلیم، علمائے کرام، ذاکرین عظام، قومی و ملی تنظیموں کے نمائندگان، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ اشفاق وحیدی کا چک بیلی خان کا دورہ، عزاداری کے تحفظ اور وحدت پر زور

ہم نصاب تعلیم کے حساس موضوع پر وسیع تر قومی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تاکہ قومی جماعتیں، تنظیمیں، علماء کرام اور ماہرین تعلیم کی رائے کی روشنی میں ایک مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

علامہ مفتی جعفر حسینؒ اور علامہ سید محمد دہلویؒ کی نصاب تعلیم کے لیے تاریخی جدوجہد کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

ہر صوبائی دارالحکومت میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اور صوبائی سطح پر نصاب تعلیم کونسلز تشکیل دی جائیں گی، تاکہ قومی سطح پر تعلیمی اصلاحات کے لیے مربوط اور منظم کام کیا جا سکے۔

ہم ٹیکسٹ بک بورڈ میں موجود سنگین غلطیوں کے خلاف مؤثر اقدام کریں گے اور اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب کے پاس ہم نے باضابطہ طور پر اپنا موقف دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔

ہم نصاب کی اصلاح اور اس میں موجود نظریاتی و تاریخی غلطیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button