اہم ترین خبریںایران

دنیا پرستی ترک کر کے ہی مظلوم کا ساتھ دیا جا سکتا ہے، ایرانی صدر

شہداء کی سادگی اور خدمت، اسلامی قیادت کا امتیاز ہے؛ فلسطین پر اسرائیلی ظلم کی مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی سیمینار برائے مزاحمتی سفارت کاری و شہداء خدمت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی یاد تازہ رکھنی چاہیے، خاص طور پر وہ جو عوامی خدمت اور عدل و انصاف کے قیام کی راہ میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیا پرستی سے دور رہیں تو ہی مظلوم کا ساتھ دے سکتے ہیں اور ظالم کے سامنے ڈٹ سکتے ہیں۔
مزاحمتی سفارت کاری اور خدمت کی راہ میں شہید ہونے والے افراد دنیا کے خواہشمند نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد السنوار کی شہادت کا ابہام، اسرائیلی انٹیلیجنس پریشان

صدر پزشکیان نے شہید صدر رئیسی کی والدہ کے گھر مشہد میں اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر نہایت سادہ تھا، بلکہ عام زندگی سے بھی کم تر۔
اسی طرح انہوں نے بتایا کہ جب عمان کے وزیر خارجہ نے شہید امیرعبداللهیان کے گھر کا دورہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ یہ ایران کے وزیر خارجہ کا گھر تھا؟ کیونکہ وہ اسے اپنے ملک کے حکام کے طرزِ زندگی سے موازنہ کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ ہمارے علماء اور حکام کے گھروں کی سادگی صرف نعرہ بازی نہیں بلکہ عملی حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جیسے افراد اپنے تجربات کی بنیاد پر ایرانی قیادت کو بدعنوان سمجھتے ہیں، حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

مزید برآں، فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

"جو لوگ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، وہی بدترین بربریت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں پر بمباری انسانی حقوق کے کس اصول کے تحت جائز ہے؟”

انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں، کیونکہ یہ ظلم صرف فلسطینیوں پر نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ پر ہے۔
مسلمانوں پر لازم ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود مظلوم کے دفاع میں کھڑے ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button