استنبول میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے پر اہم بات چیت

16 مئی, 2025 17:51

شیعیت نیوز : ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: ہم نے استنبول میں تین یورپی ممالک کے ساتھ ایران-امریکہ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور تین یورپی ممالک سفارتی مشن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اگر ضروری ہوا تو بات چیت جاری رکھنے کے لیے ہم دوبارہ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک سے روابط ایران کی اولین ترجیح ہیں، قالیباف کا جکارتہ میں خطاب

استنبول میں ایران اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان 2025ء کے جوہری معاہدے کے فریم ورک میں بات چیت ہوئی۔

8:10 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔